کاروار:25؍مارچ (ایس اؤ نیوز) وبائی مرض کورونا وائرس کی دوسری لہربڑی تیز رفتاری کے ساتھ پھیل رہی ہے اور اس کو روکنے کے لئے ضلعی سطح پر نوڈل افسران کو نامزد کرتےہوئے ڈی سی نے آرڈر جاری کیاہے۔
کووڈ ٹسٹ، انجکشن کے پروگراموں کے لئے نوڈل آفیسر کے طورپر ضلع پنچایت کی سی ای اؤ پریانگا ایم۔ آر ایم اؤ ڈاکٹر وینکٹیش، آر سی ایچ اؤ ڈاکٹر رمیش راؤ اورمتاثر ین کے پہلے رابطے کا پتہ لگانے ، کوارنٹائن کی نگرانی ایپ اور ہوم آئسولیشن کے لئے نوڈل آفیسر کے طورپر اپر ڈی سی کرشنامورتی ، این ایس اے پی معاون ڈائرکٹر پرشانت ایس کو نامزد کیاگیا ہے۔
کووڈ-19سے متاثر مریضوں کا علاج اور ڈی سی کو اطلاع و جانکاری دینے کے لئے ضلع میڈیکل آفیسر ڈاکٹر شرد نایک کو نوڈل آفیسر بنایاگیا ہے۔ ضلع سروے آفیسر ونود بھوتے کو زون سطح پر رابطہ کا پتہ لگانے ، کوارنٹائن واچ ایپ ، ہوم آئسولیشن کی نگرانی اور ماسک جرمانہ وصولی کےلئے نوڈل آفیسر بنایاگیا ہے۔
مختلف شعبہ جات کے لئے نامزد کئے گئے نوڈل آفیسران کے لئے لازمی ہے کہ وہ اپنے تمام فرائض تندہی اور چستی سے انجام دینے کے علاوہ وقت ،وقت پر ڈی سی کو جانکاری دینی ہوگی۔ ضلع کے سبھی تحصیلدار وں کو تعلقہ سطح پر نوڈل افسران کی نامزدگی کرنے کے بعد رپورٹ سونپنی ہوگی۔ تعلقہ سطح کے نوڈل آفیسران ضلعی نوڈل آفیسران سے رابطہ میں رہنے کہاگیا ہے۔ کووڈ وار روم کو ضروری معلومات بہم پہنچانا ان کی اہم ذمہ داری ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر وں کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ متعلقہ زون کے حدود میں کووڈ-19کی روک تھام کے لئے ضروری اقدامات کرتےہوئے سرگرمیوں کو انجام دینے کی بات ڈی سی مگلن نےکہی۔